لاہور کے فیصل چوک مال روڈ پر جماعت اسلامی کا دھرنا 24ویں روز میں داخل ہوگیا۔
جماعت اسلامی نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
دھرنے کے باعث فیصل چوک سے ریگل چوک تک مال روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، جس کے باعث شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مال روڈ کی بندش سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہے، جبکہ شہریوں اور تاجروں نے آمدورفت میں درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

