کراچی(7 ستمبر 2026): پاکستان کی نامور مارشل آرٹس اسٹار فاطمہ نسیم نے 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے ہیں۔
پاکستان کی نامور مارشل آرٹس اسٹار فاطمہ نسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے ہیں اور وہ پاکستان کے لیے یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔
فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر 340 پنچز لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے بھارتی کھلاڑی دیویا جیوتی کا 331 پنچز کا پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔
علاوہ ازیں، گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کی اسٹریچنگ کیٹیگری میں بھی ایک اور عالمی ریکارڈ تسلیم کر لیا ہے۔
فاطمہ نسیم نے دو کرسیوں کے درمیان طویل ترین دورانیے تک اسٹریچنگ کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ایک منٹ 45 سیکنڈ تک کامیابی کے ساتھ اپنا بیلنس برقرار رکھا اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

