• Home  
  • مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنا دی
- پاکستان

مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنا دی

لاہور (7 ستمبر 2026): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے ملاقات کی ہے۔  نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے ملاقات کی اور ان کے عوامی خدمت کے ویژن اور اسپیڈ کو سراہا۔ اس موقع […]

مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنا دیمریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنا دی

لاہور (7 ستمبر 2026): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے ملاقات کی ہے۔

 نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے ملاقات کی اور ان کے عوامی خدمت کے ویژن اور اسپیڈ کو سراہا۔

اس موقع پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی، زراعت، ٹیکنیکل ہنر، صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ کارڈیک اسپتال، چلڈرن اسپتال اور کینسر اسپتال پر اے ڈی بی کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر اے ڈی بی کے درمیان نرسنگ تعلیم، اسٹیم لیبز اور کسانوں کیلیے رعایتی قرضوں کے معاہدوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ مریم نواز نے کہا کہ اے ڈی بی کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے صوبے کے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگلے سال تک اے ڈی پی کی معاونت سے مزید دو ہزار الیکٹرک بسیں سڑکوں پر چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہیں۔ ہیلتھ پراجیکٹس ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور عوام کی سہولت کیلیے انہیں جلد مکمل کریں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان زراعت کیلیے گیم چینجر ہے۔ تیل کے بیجوں، دالوں، پھلوں کی کاشت بڑھانے، زرعی فنانس اور کولڈ چینز بہتر کرنے پر توجہ ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.