• Home  
  • لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی اہم کمیٹیاں تشکیل، نوٹیفکیشن جاری
- کھیل

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی اہم کمیٹیاں تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

 لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے مختلف امور کی نگرانی کیلئے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل مکمل کرلی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سیکرٹری کرکٹ ایسوسی ایشن محمد جمیل احمد نے جاری کردیا ہے۔ کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد اور ایگزیکٹو کمیٹی سے بھی لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کمیٹی […]

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی اہم کمیٹیاں تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

 لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے مختلف امور کی نگرانی کیلئے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل مکمل کرلی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سیکرٹری کرکٹ ایسوسی ایشن محمد جمیل احمد نے جاری کردیا ہے۔

کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد اور ایگزیکٹو کمیٹی سے بھی لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کمیٹی میں وقار المنیر، نصیر شہزاد، صہیب ایوبی، اویس سرور اور احمد نسیم کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ گراؤنڈ کمیٹی کی سربراہی میاں محمد مبین کریں گے۔ ملک محمد ریاض اور آفتاب انور گراؤنڈ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

ڈسپلنری کمیٹی میں شاہد حامد بٹ، عبدالماجد خان، اعجاز شاہ اور قدیر خان شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں سید عبدالرشید، چودھری شفقت، محمد منیر، محمد یوسف اور اکمل شاہ کو سونپی گئی ہیں۔

فنانس کمیٹی میں عامر ابراہیم، خرم شہزاد، انجم حفیظ، عمران اشرف اور عابد حسین شامل ہوں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.