• Home  
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پرکرپشن کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں،54افسراوراہلکارکرپشن کے الزام میں معطل
- پاکستان

وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پرکرپشن کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں،54افسراوراہلکارکرپشن کے الزام میں معطل

وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پرکرپشن کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں،54افسراوراہلکارکرپشن کے الزام میں معطل اورملازمت سے برخاست،گرفتاریاں لاہور5ستمبر:……پنجاب میں کرپشن کیخلاف فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہوچکا ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پرہر محکمے میں کرپشن کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں -54افسراوراہلکارکرپشن کے الزام میں معطل اورملازمت سے برخاست،گرفتاریاں اورمقدمے درج ہو […]

وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پرکرپشن کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں،54افسراوراہلکارکرپشن کے الزام میں معطل


وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پرکرپشن کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں،54افسراوراہلکارکرپشن کے الزام میں معطل اورملازمت سے برخاست،گرفتاریاں

لاہور5ستمبر:……پنجاب میں کرپشن کیخلاف فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہوچکا ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پرہر محکمے میں کرپشن کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں -54افسراوراہلکارکرپشن کے الزام میں معطل اورملازمت سے برخاست،گرفتاریاں اورمقدمے درج ہو چکے ہیں -محکمہ خوراک میں کرپشن کرنیوالوں کی شامت،48افسراوراہلکار گرفت میں آگئے –

بہاولپور میں 6فوڈ گرین انسپکٹر اور چوکیدار ملازمت سے فارغ ہوگیا-فوڈ گرین انسپکٹرساجد محمود خان،محمد سلیم،عاصم علی،عبدالرشید،محمداسحاق اورطارق رشید شامل ہیں – گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ابوبکر رضا اوربابر جاوید،شفیق،انصاربٹر، محمد نثار،سینئر کلرک وقار احمد، ذوالفقار علی،محمد علی شاہین اور عاطف حسین شامل ہیں –

بہاولپور میں وسیم طلحہ،ہارون عبداللہ اورعمرحیات چوکیدار بھی ملازمتوں سے فارغ ہوگئے-سرگودھا کے فوڈ گرین انسپکٹر ندیم شہزاد،ملتان کا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہمایوں شوکت بھٹی اورچوکیدار رضاقت علی بھی فارغ ہوگیا-ڈی جی خان میں فوڈ گرین انسپکٹر رانا عبدالستار،گجرات کا فوڈ گرین انسپکٹر حذیفہ یونس،فیصل آباد میں پی آر چوکیدار اللہ دتہ،عبدالغفار اورشہبازاحمد کے خلاف کارروائی کی گئی-

محکمہ خوراک نے کرپشن کے الزام میں 14فوڈ کنٹرولر کے خلاف تادیبی کارروائیوں کا آغاز کردیا -بہاولنگر کے محمد فیصل،اوکاڑہ کا محمد مسلم،نارووال کاعبدالمجیدخان،رحیم یارخان محمد علی،ڈی جی خان خادم حسین،میانوالی کے عبدالرحمان کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑا- ساہیوال میں عمران بلوچ،ڈی جی خان کا رانا بن یامین،گجرات کا محمد خالد،اٹک کے رمضان سیال،چکوال کی سدرہ معراج کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی-

لیہ کے رانا ریاض،گوجرانوالہ میں علی عمران،بہاولنگر کا عدیل احمداورمیانوالی کا خادم فراز بھی کارروائی کی زد میں آگیا- وہاڑی اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر سیکرٹری یونین کونسل ریاض احمد کو گرفتار کرلیاہے،مقدمہ درج،کارروائی شروع کردی گئی- شیخوپورہ میونسپل کارپوریشن کے سینئر کلرک محمد اشرف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا-

فیصل آباد میں ٹریپ ریڈ کر کے کمپیوٹر آپریٹر زین السلام اورسیکرٹری یونین کونسل محمد اسلم کو گرفتارکرلیاگیا-بہاولنگر میں غلام مرتضیٰ گرفتار،منڈی بہاؤالدین میں لوکل گورنمنٹ کے جونیئر کلرک مدثر اقبال کو اینٹی کرپشن نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاہے-گوجرانوالہ میں پی ایچ اے کے فیلڈ آفیسر قمر زمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاہے کہ کرپشن کیخلاف مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کرپشن فری پنجاب ہماری منزل ہے۔اورمقدمے درج

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.