• Home  
  • سعودی عرب کے ورک ویزا اور اقامہ کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں
- پاکستان

سعودی عرب کے ورک ویزا اور اقامہ کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں

کراچی: سعودی ورک ویزے اور اقامے کے نام پر لوٹنے والے2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کا ورک ویزا اور اقامہ دلوانے کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیانے […]

سعودی عرب کے ورک ویزا اور اقامہ کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں

کراچی: سعودی ورک ویزے اور اقامے کے نام پر لوٹنے والے2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کا ورک ویزا اور اقامہ دلوانے کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے شہری سے اس کے بھائی کے لیے سعودی عرب کا ورک ویزا اور اقامہ دلوانے کے عوض 7 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف شہری کی شکایت پر ایف آئی آر نمبر 223/2026 درج کی گئی تھی۔ رقم وصول کرنے کے باوجود ملزمان نے وعدہ پورا نہیں کیا اور رقم واپس کرنے سے بھی انکار کردیا۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب میں ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزم افضل ندیم نے اپنے روپوش ساتھی جاوید اقبال کے ساتھ مل کر 18 سادہ لوح شہریوں کو سعودی عرب میں روزگار فراہم کرنے کا جھانسہ دیا۔

ملزمان نے فی کس 5 لاکھ روپے کے حساب سے شہریوں سے کل 90 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.