• Home  
  • پنجاب میں 40 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا
- پاکستان

پنجاب میں 40 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا

لیہ(5 ستمبر 2026): پنجاب کے شہر لیہ میں پہاڑ پور کے قریب چالیس ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ایک آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سامنے سے آنے والے ایک لوڈر رکشہ یا گاڑی کو بچانے کی کوشش […]

پنجاب میں 40 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا

لیہ(5 ستمبر 2026): پنجاب کے شہر لیہ میں پہاڑ پور کے قریب چالیس ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ایک آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سامنے سے آنے والے ایک لوڈر رکشہ یا گاڑی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک پر پلٹ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ایمبولینس سمیت تین گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ٹینکر سے ڈیزل کے اخراج کے شدید خطرے کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے جائے حادثہ کو کارڈن آف کر دیا ہے تاکہ کسی بھی بڑے نقصان یا آتشزدگی کے خطرے کو روکا جا سکے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.