• Home  
  • بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر صوبوں کا کوئی تصور نہیں ، اسد عمر
- پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر صوبوں کا کوئی تصور نہیں ، اسد عمر

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر صوبوں کا کوئی تصور نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بنانے کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی کو […]

بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر صوبوں کا کوئی تصور نہیں ، اسد عمر

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر صوبوں کا کوئی تصور نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بنانے کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر صوبوں کا تصور ہی نہیں بنتا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے تمام اسمبلیوں میں گفتگو ہونی چاہیے اور اس معاملے پر وسیع مشاورت ضروری ہے۔

انہوں نے کسانوں کے مسائل پر پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومتِ پنجاب نے کسانوں کے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھا۔

سابق وزیر نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ کیے گئے ناواجب سلوک پر ان سے باقاعدہ معافی مانگے اور اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.