لوئر کوہستان(5 ستمبر 2026): کوہستان میں شاہراہ ریشم پر پٹرولنگ کے دوران پولیس وین کھائی میں گرنے سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔
ضلع لوئر کوہستان میں شاہراہ ریشم پر پٹرولنگ کے دوران پولیس کی ایک وین گہری کھائی میں گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد نور موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی پولیس وین معمول کی گشت پر مامور تھی کہ شاہراہ ریشم پر اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کی لاش اور زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

