پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے۔
برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ نئے کھلاڑی بھی ٹیم میں اچھی طرح شامل ہوئے ہیں ان میں صلاحیت موجود ہے، امید ہے پاکستان ایجبسٹن ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بعض کھلاڑیوں کو میرے آنے سے پہلے ہی واپس بھیجا جاچکا تھا، کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ برمنگھم میں مدمقابل آئیں گی۔
میزبان انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

