• Home  
  • وزیراعظم کی ہائی اوکٹین پر پابندی، ڈولفن فورس بھی متاثر
- پاکستان

وزیراعظم کی ہائی اوکٹین پر پابندی، ڈولفن فورس بھی متاثر

وزیراعظم کی جانب سے سرکاری بڑی گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول کے استعمال پر پابندی کے باعث لاہور میں ڈولفن فورس کی آپریشنل سرگرمیاں بھی متاثر ہونے لگیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہائی اوکٹین دستیاب نہ ہونے سے ڈولفن فورس کی 500 سی سی ہیوی بائیکس تاحال قابلِ استعمال نہیں بن سکیں۔ ذرائع کے […]

وزیراعظم کی ہائی اوکٹین پر پابندی، ڈولفن فورس بھی متاثر

وزیراعظم کی جانب سے سرکاری بڑی گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول کے استعمال پر پابندی کے باعث لاہور میں ڈولفن فورس کی آپریشنل سرگرمیاں بھی متاثر ہونے لگیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہائی اوکٹین دستیاب نہ ہونے سے ڈولفن فورس کی 500 سی سی ہیوی بائیکس تاحال قابلِ استعمال نہیں بن سکیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ڈولفن فورس کی سیکڑوں ہیوی بائیکس غیر فعال ہیں، جبکہ ہائی اوکٹین کی اجازت ملنے کی صورت میں 200 سے زائد موٹرسائیکلوں کو دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جاسکتا ہے۔

ہیوی بائیکس کے استعمال میں رکاوٹ کے باعث ڈولفن فورس کے اہلکار تھانوں کے ساتھ ڈیوٹیاں انجام دینے پر مجبور ہیں، جس سے فورس کی فوری رسپانس اور آپریشنل صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کیلئے نئی موٹرسائیکلوں کی خریداری کا حتمی فیصلہ بھی تاحال نہیں ہوسکا، جس کے باعث غیر فعال ہیوی بائیکس کا مسئلہ

برقرار ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.