• Home  
  •  جھوٹ اور کردار کشی کو سیاست کا ہتھیار بنانے والوں کو عدالت میں جواب دینا ہوگا: عظمیٰ بخاری
- پاکستان

 جھوٹ اور کردار کشی کو سیاست کا ہتھیار بنانے والوں کو عدالت میں جواب دینا ہوگا: عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یو ٹیومرز اور پراپیگنڈا سیل کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق میں نے خود عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ فلک جاوید کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ میں ان کی موجودگی میں اپنا […]

 جھوٹ اور کردار کشی کو سیاست کا ہتھیار بنانے والوں کو عدالت میں جواب دینا ہوگا: عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یو ٹیومرز اور پراپیگنڈا سیل کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق میں نے خود عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ فلک جاوید کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ میں ان کی موجودگی میں اپنا بیان ریکارڈ کرا سکوں۔ میں جرح کے لیے بھی مکمل طور پر تیار تھی اور خاصا وقت انتظار کرتی رہی تاکہ ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا جا سکے، مگر ملزمہ کے وکلاء نے ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دے دی۔

انہوں نے کہا کہ اب عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ 12 ستمبر 2026 صبح 10 بجے جرح کے لیے آخری موقع ہوگا اور مزید کوئی التوا ءنہیں دیا جائے گا۔ ملزمہ کے وکلاء کو مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونا ہوگا، بصورت دیگر میرا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ایک خاتون کی عزت، کردار اور وقار کو جھوٹی ویڈیوز کے ذریعے نشانہ بنانا محض سیاسی اختلاف نہیں بلکہ خواتین کی عزت اور وقار پر براہِ راست حملہ ہے۔ فیک نیوز، جھوٹ اور کردار کشی کو سیاست کا ہتھیار بنانے والوں کو اب عدالت میں جواب دینا ہوگا۔ غلط رپورٹنگ اور عدالتی کارروائی میں خلل ڈالنے کا معاملہ بھی عدالت کے سامنے آیا، عدالت نے واضح کیا کہ ایسی بدنظمی آئندہ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف دفعہ 352(1) ضابط? فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اب مزید تاخیر نہیں، جرح ہوگی، حقائق سامنے آئیں گے۔ جھوٹ و کردار کشی کے ذمہ داروں کو قانون کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.