لاہور:بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے میوزک میں جو بات ہے وہ بھارتی موسیقی میں نہیں ہے۔
’’آئی این پی ‘‘ کے مطابق ایک انٹرویو میں جب عاطف اسلم سے یہ پوچھا گیا کہ وہ کون سی چیز ہے جو کوک سٹوڈیو پاکستان کو بھارتی ورژن کے مقابلے میں برتری دلاتی ہے، تو انھوں نے مسکراتے ہوئے صرف یہ ایک لفظ کہا ’’جادو‘‘۔
موسیقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ دونوں طرف دھنیں اچھی بنتی ہیں لیکن جو بات ہمارے موسیقی کے اندر پائی جاتی ہے وہ بھارتی موسیقی سے غائب ہے۔کمپوزیشنز جو ہیں، وہ دونوں طرف کی اچھی ہیں، لیکن جو ہمارا میوزک ہے، اس کی جو مٹی کی خوشبو اور اصل پن ہے، وہ وہاں مسنگ ہے۔ یہی توازن کوک سٹوڈیو پاکستان کو ایک الگ شناخت دیتا ہے، جہاں تیار کی گئی کمپوزیشن کے ساتھ گلوکار کی اپنی آواز اور انداز بھی نمایاں رہتا ہے۔

