• Home  
  • اسلحہ لائسنس کے درخواست گزاروں کیلیے اہم خبر
- پاکستان

اسلحہ لائسنس کے درخواست گزاروں کیلیے اہم خبر

اسلام آباد (2 ستمبر 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اسلحہ لائسنس کے درخواست گزاروں کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔ نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلیے وفاقی وزارت داخلہ سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کی تمام خدمات نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا اور نادرا ریجنل ہیڈ آفس G-10 اسلام آباد سے […]

اسلام آباد (2 ستمبر 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اسلحہ لائسنس کے درخواست گزاروں کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔

نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلیے وفاقی وزارت داخلہ سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کی تمام خدمات نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا اور نادرا ریجنل ہیڈ آفس G-10 اسلام آباد سے پاکستان آسان خدمت سینٹر G-9 اسلام آباد منتقل کر دیں۔

پاکستان آسان خدمت سینٹر میں پولیس، پاسپورٹ، پولیس سمیت دیگر سرکاری اداروں کی خدمات بھی ایک چھت تلے حاصل کی جا سکتی ہیں، شہری اسلحہ لائسنس کی خدمات کیلیے مرکز میں موجود نادرا دفتر سے رجوع کریں۔

پاکستان آسان خدمت سینٹر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہفتے کے 7 دن ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.