• Home  
  • بسنت 2027 کی تیاریاں : پتنگ ,ڈور سازوں کو 6 ماہ قبل لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
- پاکستان

بسنت 2027 کی تیاریاں : پتنگ ,ڈور سازوں کو 6 ماہ قبل لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

بسنت 2027 کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ سینئر صوبائی وزیر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں,ذرائع کے مطابق بسنت سے چھ ماہ قبل پتنگ اور ڈور کی تیاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بسنت پورٹل فعال کرنے […]

بسنت 2027 کی تیاریاں : پتنگ ,ڈور سازوں کو 6 ماہ قبل لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

بسنت 2027 کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ سینئر صوبائی وزیر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں,ذرائع کے مطابق بسنت سے چھ ماہ قبل پتنگ اور ڈور کی تیاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بسنت پورٹل فعال کرنے کے لیے ہوم ورک بھی مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو لائسنس جاری کرنے کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بسنت پورٹل بھی آئندہ ہفتے فعال کر دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں یہ پورٹل صرف مینوفیکچررز کے لیے کھولا جائے گا، جہاں وہ ای بز پورٹل کے ذریعے لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق مینوفیکچررز کو لائسنس جاری ہونے کے بعد ہی پتنگ اور ڈور کی تیاری کی اجازت دی جائے گی۔ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو اس حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

بسنت پورٹل کھولنے اور پتنگ و ڈور سازی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان سینئر صوبائی وزیر کریں گی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد مینوفیکچرنگ کی اجازت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ بسنت کے موقع پر صرف ایک ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت دی گئی تھی، تاہم اس بار چھ ماہ پہلے تیاری کی اجازت دینے سے پتنگ اور ڈور کی وافر دستیابی یقینی بنائی جا سکے گی، جس کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈور اور گڈی نسبتاً سستے نرخوں پر دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.