• Home  
  • برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا ہوشیار ہوجائیں!
- پاکستان

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا ہوشیار ہوجائیں!

اسلام آباد: برطانیہ کی یونیورسٹی فیس کی آڑ میں ہنڈی حوالہ نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرنسی بینکنگ سرکل اسلام آباد نے برطانیہ کی یونیورسٹی کی فیس بھیجنے کی آڑ میں مبینہ طور پر ہنڈی حوالہ نیٹ ورک چلانے والے […]

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا ہوشیار ہوجائیں!

اسلام آباد: برطانیہ کی یونیورسٹی فیس کی آڑ میں ہنڈی حوالہ نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرنسی بینکنگ سرکل اسلام آباد نے برطانیہ کی یونیورسٹی کی فیس بھیجنے کی آڑ میں مبینہ طور پر ہنڈی حوالہ نیٹ ورک چلانے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا ہوشیار ہوجائیں!

انکوائری نمبر 75/2024 کی تکمیل پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 42/2025 زير دفعہ 406 پی پی سی بمع 5 اور 23 فیرا 1947 ترمیم شدہ 2020 کے تحت درج کرتے ہوئے ایک ملزم محمد مبشر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملزمان حمزہ فیصل، عابد حسین بٹ، عزیر قریشی اور محمد مبشر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان 1۔ حمزہ فیصل 2۔ عابد حسین بٹ 3۔ عزیر قریشی اور 4۔ محمد مبشر نے آپس میں مل کر شکایت کنندہ اسد علی ولد منظور حسین، ساکن بحریہ ٹاؤن راولپنڈی سے چھپن لاکھ بیس ہزار روپے وصول کیے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے رقم مبینہ طور پر غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے منتقل کی۔

یہ رقم شکایت کنندہ کے بیٹے شبیہ الحسن کی لنکاسٹر یونیورسٹی، برطانیہ کی فیس بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کے بہانے وصول کی گئی، تاہم ملزمان نے یہ رقم غیر قانونی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے منتقل کی۔

لنکاسٹر یونیورسٹی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رقم جمع کروانے والے شخص کے بارے میں استفسار پر کوئی معلومات نہ ملنے پر اپریل 2024 میں رقم نامعلوم ذریعے کو واپس کر دی گئی۔

ترجمان کے مطابق مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر حسن انجام دیں گے۔ اسلام آباد زون نے ہنڈی حوالہ نیٹ ورک اور غیر قانونی مالیاتی لین دین میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.