• Home  
  • وزیراعظم شہباز شریف کا کرغزستان کے صدارتی محل میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
- دنیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کرغزستان کے صدارتی محل میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف کا کرغزستان کے صدارتی محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کرتے ہوئے  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے صدارتی محل میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جہاں کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدارتی محل […]

وزیراعظم شہباز شریف کا کرغزستان کے صدارتی محل میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف کا کرغزستان کے صدارتی محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کرتے ہوئے  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے صدارتی محل میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جہاں کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدارتی محل آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔

وزیراعظم اور کرغز صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، جبکہ کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔

اس موقع پر کرغز صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے وفد کے ارکان سے تعارف کرایا، جبکہ وزیراعظم نے بھی کرغز صدر کو پاکستانی وفد کے ارکان سے متعارف کرایا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اور کرغز صدر صادر نور ژاپاروف نے ون آن ون ملاقات سے قبل گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
افحہ

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.