• Home  
  • نرس رضیہ نورین نے جان خطرے میں ڈال کر نومولود کو 8 سیکنڈ میں آگ سے بحفاظت نکالا، واشنگٹن پوسٹ
- Uncategorized

نرس رضیہ نورین نے جان خطرے میں ڈال کر نومولود کو 8 سیکنڈ میں آگ سے بحفاظت نکالا، واشنگٹن پوسٹ

اسلام آباد: پمز آتشزدگی کے دوران نرس رضیہ نورین کی جرات و بہادری کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی اس واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رضیہ نے جان خطرے میں ڈال کر نومولود کو 8 سیکنڈ میں آگ سے بحفاظت نکالا۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا […]

اسلام آباد: پمز آتشزدگی کے دوران نرس رضیہ نورین کی جرات و بہادری کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی اس واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رضیہ نے جان خطرے میں ڈال کر نومولود کو 8 سیکنڈ میں آگ سے بحفاظت نکالا۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ نرس رضیہ نورین کو غیر معمولی جرات پر پاکستان بھر میں قومی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، اور حکومت پاکستان نے نرس رضیہ کو ستارہ خدمت اور مالی انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اخبار کے مطابق نرس رضیہ نورین نے آگ میں جاتے وقت اپنی سلامتی کا نہیں بلکہ بچوں کو بچانے کا سوچا، رضیہ نے واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہیرو بننے کے لیے نہیں بلکہ ایک نرس اور ایک ماں کی حیثیت سے اپنا فرض نبھایا۔

پمز اسپتال کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران کی گرفتاری کا مطالبہ

رضیہ نے کہا آگ میں جلتے ہوئے کمرے میں داخل ہوتے میرا وقت واحد مقصد بچوں کی جان بچانا تھا۔ اخبار نے لکھا کہ رضیہ نورین کی بہادری کو پاکستان کی مسلم اور مسیحی برادریوں سمیت تمام حلقوں نے سراہا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.