Month: August 2026

کراچی میں الیکٹرونکس مارکیٹ احتجاجاً بند کرنے کا اعلان
پاکستان

کراچی میں الیکٹرونکس مارکیٹ احتجاجاً بند کرنے کا اعلان

صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کراچی رضوان عرفان نے کل جمعرات کو الیکٹرونکس مارکیٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ رضوان عرفان نے کہا کہ ریمبو سینٹر کے دکانداروں کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج کریں گے اور الیکٹرونکس مارکیٹیں کل بطور احتجاج بند رہیں گی، ریمبو سینٹرکے دکانداروں کی گرفتاری کےخلاف  الیکٹرونکس مارکیٹیں بند رہیں گی۔ انہوں […]

وزیر اعظم نے پاکستان فرسٹ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
پاکستان

وزیر اعظم نے پاکستان فرسٹ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا

اسلام آباد (12 اگست 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان فرسٹ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کرتے ہوئے دانش اسکول کے پوزیشن ہولڈرز کو ایوارڈ دیے جبکہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر نوجوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے […]

امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق
دنیا

امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

اسلام آباد : امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا، جنگ بندی معاہدے کی مدت سترہ اگست کو ختم ہونے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران نے جاری تناؤ کے دوران جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کرنے پر اتفاق کر لیا۔ ترک میڈیا نے […]

پیرا فورس کا پولیس پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ
پاکستان

پیرا فورس کا پولیس پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ

 پیرا فورس نے فیلڈ آپریشنز کیلئے پولیس اہلکاروں پر انحصار مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پیرا فورس اب اپنے تربیت یافتہ اہلکاروں کو مرحلہ وار فیلڈ میں تعینات کرے گی، پیرا فورس کو پولیس اہلکاروں پر انحصار، فیلڈ لیول پر کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال جیسے چیلنجز کا […]

پنجاب یونیورسٹی ملازمین کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان

پنجاب یونیورسٹی ملازمین کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین اور اساتذہ نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، چوہدری بشارت محمود نے کہا کہ ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور واجب الادا رقوم ادا کی جائیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاج […]

رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
پاکستان

رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا

کراچی : رواں ہفتے ملک بھر کے تمام بینک تین روز کے لیے بند رہیں گے، 17 اگست سے دوبارہ معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں بحال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں اس ہفتے 3 روزہ تعطیلات ہوں گی، جس کے باعث بینک 14، 15 اور 16 اگست […]

کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں بڑی پیش رفت
پاکستان

کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد : لاہور کے علامہ اقبال اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اہم منظوریاں دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ جبکہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی […]

ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیش گوئی سامنے آگئی
پاکستان

ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی : ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیش گوئی بھی سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا کہ 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند […]

پنجاب اور امریکہ کا سکیورٹی، AI، توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان

پنجاب اور امریکہ کا سکیورٹی، AI، توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں تعلیم کے فروغ، سکیورٹی، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اثاثوں، توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب میں سیلاب اور سموگ سے نمٹنے کے لیے امریکی […]

پاکستان کا مجموعی قرضہ 99.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا
پاکستان

پاکستان کا مجموعی قرضہ 99.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا

کراچی : پاکستان کا مجموعی قرض 99.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، ایک سال کے دوران قرض میں 5.2 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک کے مجموعی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ پاکستان کا مجموعی قرض 99.6 ٹریلین روپے […]

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.