• Home  
  • وزیر اعظم نے پاکستان فرسٹ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- پاکستان

وزیر اعظم نے پاکستان فرسٹ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا

اسلام آباد (12 اگست 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان فرسٹ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کرتے ہوئے دانش اسکول کے پوزیشن ہولڈرز کو ایوارڈ دیے جبکہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر نوجوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے […]

وزیر اعظم نے پاکستان فرسٹ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا

اسلام آباد (12 اگست 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان فرسٹ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کرتے ہوئے دانش اسکول کے پوزیشن ہولڈرز کو ایوارڈ دیے جبکہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر نوجوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر جمع ہیں، بطور خادم پنجاب تعلیم کے فروغ کیلیے کئی اقدامات کیے، دور دراز علاقوں کے غریب طلبہ کو تعلیم کے میدان میں آگے لائے ہیں، بہت کوشش کی تعلیم کے میدان میں پیچھے نہ رہیں، پنجاب کے طول و عرض میں لاکھوں بچے انتہائی قابل ہیں، اگر ان بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کا موقع ملے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایچی سن کے مقابلے میں دانش اسکول قائم کیے، ایچی سن میں صرف امرا کے بچے پڑھ سکتے ہیں، غریب کا بچہ اعلیٰ تعلیم سے محروم کیوں رہے؟ دانش اسکول کا جال پورے پنجاب میں پھیلا ہے، اب دانش اسکول گلگت بلتستان، بلوچستان اور کشمیر میں بن رہے ہیں، دانش اسکول کا معیار کسی صورت ایچی سن کالج سے کم نہیں، دانش اسکول کا دائرہ دیگر صوبوں تک وسیع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی اسی طرز کے تعلیمی ادارے قائم کریں، نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع کی فراہمی کے بغیر ترقی ممکن نہیں، آج کل تو اے آئی کا دور ہے، اگر ہم نے خود کو اس سفر میں داخل نہ کیا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے، اس سال یوتھ کی ترقی کیلیے بجٹ میں خاطر خواہ رقم رکھی ہے، گزشتہ سال ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو جدید تعلیم کے حصول کیلیے چین بھیجا، اس سال مزید ایک ہزار بچوں کو چین بھجوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر، نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر‘، یہ سفر محنت، امانت اور دیانت کا ہے، ماضی کی غلطیوں کا ازالہ نوجوانوں پر وسائل خرچ کرنے سے ہوگا، اسلام آباد میں پاکستان کی بہترین یونیورسٹی وجود میں آ رہی ہے، جس کا نام دانش یونیورسٹی ہے، اگلے سال دانش یونیورسٹی میں کلاسز شروع ہو جائیں گی، پیسے نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں، نمبرز ہوں گے تو دانش یونیورسٹی کے دروازے آپ کیلیے کھول دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کا کہ 1947 میں پاکستان بزرگوں نے بنایا تھا، 2047 کا پاکستان آپ کے جوش اور سوچ سے بنے گا، آج پہلی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا باضابطہ اعلان کرتا ہوں، پالیسی کے تحت تمام لیبر فورس میں خواتین کیلیے 35 فیصد کوٹہ ہوگا، نوجوانوں کو ملازمتوں کے بجائے آسان کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہر سال اسٹارٹ اپ کیلیے 10 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.