• Home  
  • نور فاطمہ قتل کیس سی سی ڈی کے سپرد، 16 سالہ گرفتار ملزم بھی منتقل
- Uncategorized

نور فاطمہ قتل کیس سی سی ڈی کے سپرد، 16 سالہ گرفتار ملزم بھی منتقل

گجرات(یکم ستمبر 2026): 4 سالہ نور فاطمہ کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو سی سی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔ گجرات میں چار سالہ معصوم بچی نور فاطمہ کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ مزید تحقیقات کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ […]

گجرات(یکم ستمبر 2026): 4 سالہ نور فاطمہ کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو سی سی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔

گجرات میں چار سالہ معصوم بچی نور فاطمہ کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ مزید تحقیقات کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس گھناؤنے جرم میں ملوث سولہ سالہ ملزم فیضان کو بھی گرفتار کر کے سی سی ڈی کے سپرد کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا سولہ سالہ ملزم فیضان مقتولہ چار سالہ نور فاطمہ کا قریبی کزن ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم فیضان نے معصوم بچی کو پہلے ہوس کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو قریبی نالے میں پھینک دی تھی تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔

4 سالہ نور فاطمہ سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ، لاش برساتی نالے سے برآمد

اس دل دہلا دینے والے واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سی سی ڈی حکام نے کیس کی باضابطہ تفتیش شروع کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ اس اندوہناک واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے اور قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

اس سے قبل جون میں پنجاب کے شہر سرگودھا سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ منتہا زہرہ کو مبینہ طور پر ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ بعدازاں پنجاب پولیس اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حکام نے بتایا تھا کہ سرگودھا شہر میں آٹھ سالہ بچی کے مبینہ ریپ اور قتل کے مرکزی ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت ہو گئی۔

پولیس نے آٹھ سالہ منتہا زہرا کے مبینہ ریپ اور قتل کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کی غرض سے سی سی ڈی کے حوالے کیا تھا۔

گذشتہ برس اپریل میں راولپنڈی کی تحصیل مندرہ میں سات سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کر کے اسے قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم مبینہ ریپ کے بعد قتل کی گئی بچی کا سگا ماموں تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.