• Home  
  • پمز اسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے چارج سنبھال لیا
- صحت

پمز اسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد : پمز اسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے چارج سنبھال لیا اور کہا یقینی بنائیں گے آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہیں 3 سال کے لیے ڈیپوٹیشن […]

پمز اسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد : پمز اسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے چارج سنبھال لیا اور کہا یقینی بنائیں گے آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہیں 3 سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر ای ڈی پمز تعینات کیا گیا ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ڈاکٹر محمد سلمان نے پمز اسپتال کے مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز، افسران اور عملے سے اہم ملاقات اور اجلاس کی صدارت کی۔

“اے آر وائی نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر شفاف کارروائی کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ہسپتال میں وسیع پیمانے پر اصلاحاتی اقدامات کیے جائیں گے اور اس بات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

ڈاکٹر محمد سلمان نے مزید کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے رش کو بہتر انداز میں مینج کرنے اور طبی سہولیات کی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.