• Home  
  • زندگی رہی تو شاید بلاول کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں: عمران اسماعیل
- پاکستان

زندگی رہی تو شاید بلاول کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں: عمران اسماعیل

کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر زندگی رہی تو شاید بلاول بھٹو زرداری کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں۔ نیوز کے مطابق عمران اسماعیل نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کوئی اپنی قابلیت پر وزیر اعظم بن جائے تو اچھا ہے، بھٹو کا بیٹا ہے یا نام کے […]

زندگی رہی تو شاید بلاول کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں: عمران اسماعیل

کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر زندگی رہی تو شاید بلاول بھٹو زرداری کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں۔

نیوز کے مطابق عمران اسماعیل نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کوئی اپنی قابلیت پر وزیر اعظم بن جائے تو اچھا ہے، بھٹو کا بیٹا ہے یا نام کے ساتھ شریف لگنے پر وزیر اعظم بن جائے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ چھوٹے صوبوں اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا حامی ہوں، پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو ہمیں جذباتیت سے باہر نکلنا ہوگا۔

انہوں نے سوال کیا کہ شہروں کو ملنے والے بجٹ کا کوئی حساب ہے؟ ہمارے اندر کون سے عیب ہیں جو ہم ملک آگے لے جا نہیں سکتے؟ گورننس کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر سوچنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کو مل کر نیشنل ایجنڈا بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ صوبے نہیں بننے چاہییں کیونکہ ہم حساس ہیں، دنیا میں میئر بہت پاور فل ہوتا ہے لیکن ہمارے یہاں ہر میئر کہتا ہے کہ پیسے اور اختیارات نہیں ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے قریبی سمجھے جانے والے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی پیسے نہ ہونے کی بات کرتے تھے، پیسہ سندھ حکومت کے پاس تک جاتا ہے لیکن نیچے نہیں آتا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.