کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنی فوج کو روس پر روزانہ ہزار ڈرون حملے کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ مزید اقدامات کی ضرورت ہے، ہمارا واضح ہدف ہے اور ہم اسے ہر صورت پورا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے حملوں کے خلاف اپنے ہتھیاروں کو موثر بنانا ہے۔ بنیادی ہدف شاہد ڈرونز کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط اور روس پر حملوں کی شدت میں اضافہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین کے 9 شہروں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے تھے۔
روس نے رات گئے یوکرین بھر میں میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں جس میں شہر سومی میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔
کیف میں فضائی حملوں کے سائرن بجنے پر شہریوں نے میٹرو اسٹیشنز میں پناہ لی۔ روس کی جانب سے بیلسٹک میزائل اور تیز رفتار ڈرونزکا استعمال کیا جاتا رہا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائلوں کی کمی کا سامنا ہے۔

