پرائیویٹ حج سکیم 2027 کے تحت پرائیویٹ آپریٹرز کو 3 دن کی مہلت ،پیکج فعال کریں ورنہ حج کوٹہ ضبط ہوگا۔
وزارت مذہبی امور نے حج منظم کمپنیوں کو آخری اور حتمی مہلت دے دی ،ذرائع وزارت مذہبی امور کےمطابق 31 اگست ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔
31 اگست کے بعد نجی حج آپریٹرز کا غیر فعال کوٹہ ضبط کیا جا سکتا ہے۔5 روز میں 71 ہزار 684 کے نجی کوٹے پر صرف 54 عازمین کی بکنگ ہو سکی۔ بکنگ کا تناسب صرف 0.1 فیصد رہا۔ 99.9 فیصد نجی حج کوٹہ باقی،وقت محدود رہ گیا ۔تین دن میں مکمل حج پیکج فعال نہ کیے تو سخت کارروائی ہوگی۔
وزارت مذہبی امور نے حج منظم کمپنیوں کے نام خط لکھ دیا ۔ تمام مختص کوٹہ کے مطابق پیکج کیٹیگریز فعال کی جائیں ۔تین روز تک ہدایت کی عدم تعمیل پرغیر فعال کوٹہ ضبط کیا جا سکتا ہے۔حج پیکیجز بروقت فعال نہ کرنے پر غیر فعال کوٹہ دیگر حج کمپنیوں کو دیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر فعال کوٹہ سرکاری اسکیم میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔تین دن کی مہلت، تمام پیکیجز حج مینجمنٹ سسٹم پر فعال کرنا ہوں گے۔عازمین پہلی مرتبہ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے نجی حج پیکج کا انتخاب کرسکیں گے۔آئندہ برس نجی حج کے لئے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر پیکجز مشتہر کرنا ضروری ہے ۔ پرائیویٹ حج سکیم کے واجبات کی وصولی کا 23 اگست کو آغاز ہوا تھا۔
نجی اسکیم، 40 فیصد کوٹے کے تحت 71 ہزار 684 نشستوں پر حج اخراجات وصول کئے جارہے ہیں۔

