لاہور (29 اگست 2026): پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری اور عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں رواں سال صوبہ بھر سے ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے کیٹگری کے 29 ہزار، بی کیٹگری کے 87 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کیے گئے، صوبہ بھر سے 35 ہزار 546 سے زائد عدالتی مفرور ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔
ترجمان کے مطابق اے کیٹگری کے 5254، بی کیٹگری کے 30 ہزار 292 عدالتی مفرور گرفتار ہوئے، صوبہ بھر سے 12 ہزار 865 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے، اے کیٹگری کے 4406، بی کیٹگری کے 8459 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔
صوبائی دارالحکومت سے 26 ہزار 868 اشتہاری، 11 ہزار 229 عدالتی مفرور، اور 5203 عادی مجرم گرفتار ہوئے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفرور گرفتار کرنے والی ٹیموں کو شاباش دی ہے، اور کہا کہ اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

