کراچی ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث کراچی سے دبئی جانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے603 کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی اسی پرواز سے دبئی جارہے تھے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے امیگریشن کے عمل میں بھی تاخیر ہوئی جس پر ایف آئی اے امیگریشن حکام سے بازپرس کی گئی۔
وزیرداخلہ نے انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں ایف آئی اے امیگریشن کادورہ کیا جہاں حکام نے انہیں بریفنگ دی۔ وزیرداخلہ نے ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم کے ہینگ ہونے پر امیگریشن عمل متاثر ہو رہا تھا، سسٹم ہینگ ہونے کی وجہ سے مسافروں کےامیگریشن کاعمل آدھے گھنٹے متاثر رہا جس پر وزیرداخلہ نے تمام سسٹم کو فوری اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیرداخلہ نے مختلف مسافروں سے امیگریشن سے متعلق بات چیت کی بھی۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں آنے والی فنی خرابی فوری دور کر دی گئی ہے مسافروں کی بورڈنگ جاری ہے اور کچھ دیر بعد پرواز دبئی کےلیے روانہ ہو گی۔

