• Home  
  • پمز اسپتال میں کل ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کے دورے کا امکان
- صحت

پمز اسپتال میں کل ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کے دورے کا امکان

اسلام آباد: پمز اسپتال میں کل ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کے دورے کا امکان ہے۔ پمز کے کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں کیونکہ کل ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کے دورے کا امکان ہے۔ پمز انتظامیہ کو تمام شعبہ سربراہان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی […]

پمز اسپتال میں کل ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کے دورے کا امکان

اسلام آباد: پمز اسپتال میں کل ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کے دورے کا امکان ہے۔

پمز کے کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں کیونکہ کل ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کے دورے کا امکان ہے۔

پمز انتظامیہ کو تمام شعبہ سربراہان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شعبہ سربراہان کو ماتحت عملے کی بروقت حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی جانب سے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

انسپیکشن کے لیے متعلقہ ریکارڈ اور معلومات دستیاب رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ہائی لیول ٹیم کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کا معائنہ کرے گی۔

انسپیکشن ٹیم مختلف شعبوں کا بریفنگ اور معائنہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، حادثے کے نتیجے میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.