• Home  
  • سانحہ پمز: جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلیے مالی معاوضے کا اعلان
- پاکستان

سانحہ پمز: جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلیے مالی معاوضے کا اعلان

اسلام آباد (27 اگست 2026): حکومت نے سانحہ پمز میں جاں بحق 14 بچوں کے لواحقین کیلیے مالی معاوضے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان وفاقی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سانحہ پمز میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں […]

سانحہ پمز: جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلیے مالی معاوضے کا اعلان

اسلام آباد (27 اگست 2026): حکومت نے سانحہ پمز میں جاں بحق 14 بچوں کے لواحقین کیلیے مالی معاوضے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وفاقی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سانحہ پمز میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے، مالی معاوضے سے قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔

ترجمان وفاقی حکومت نے کہا کہ نومولود بچے واپس نہیں لائے جا سکتے تاہم غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے کی ایک کوشش ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.