پاکستان کی معروف اداکارہ رمشا خان نے بہن علیشا خان کی شادی میں چہرہ ڈھاپنے کی وجہ بیان کردی ہے۔
پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے اپنی بہن علیشا خان کی شادی میں چہرے پر ماسک پہن کر شرکت کرنے اور شادی کے بعد کیمرے سے دور رہنے سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت کر دی۔
صحافی حسن چوہدری سے گفتگو میں رمشا خان نے واضح کیا کہ ان کے شوہر یا سسرال کی جانب سے ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ کیمرے سے دور رہنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے مطابق وہ اب کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنانا چاہتی ہیں۔ وہ اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہیں اور اب ایک عام شہری کی طرح نجی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ رمشا خان اپنی بہن کی شادی کی زیادہ تر تقریبات میں دکھائی نہیں دیں مگر ایک تقریب میں انہیں ماسک اور چشمہ پہن کر چہرہ چھپائے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔
بعض صارفین نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا شادی کے بعد ان کے شوہر خوشحال خان یا سسرال کی جانب سے ان کے عوامی سطح پر سامنے آنے پر کوئی پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رمشا خان نے شادی سے قبل ہی انٹرویو میں کہہ دیا تھا کہ وہ شادی میں بعد شوبز سے دور ہوجائیں گی اور نجی زندگی کو ترجیح دیں گی۔

