اسلام آباد (27 اگست 2026): پمز اسپتال میں آتشزدگی واقعے اور 14 بچوں کی ہلاکت کے بعد وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
نیوز کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی اور 14 نومولود کی موت کے واقعے کے بعد وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے فوری استعفیٰ دینے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
نیوز کے پروگرام رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ پمز اسپتال میں آتشزدگی واقعے میں 14 نومولود کی اموات کے سانحے کے فوری بعد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کر کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا۔
شہباز شریف نے استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اس سانحے پر بھی سیاست کر رہی ہیں۔

