• Home  
  • پمز حادثہ : سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں : مصطفیٰ کمال
- پاکستان

پمز حادثہ : سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں : مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت   مصطفی ٰ  کمال نے  پمز ہسپتال پہنچ کر کہا سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں ۔وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے  پمز میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے، انتہائی دلخراش سانحہ رونما ہوا ہے۔ایک ماہ سے کم عمر بچوں کی […]

پمز حادثہ : سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں : مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت   مصطفی ٰ  کمال نے  پمز ہسپتال پہنچ کر کہا سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں ۔
وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے  پمز میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے، انتہائی دلخراش سانحہ رونما ہوا ہے۔ایک ماہ سے کم عمر بچوں کی نگہداشت کا یہ یونٹ تھا، جن کے لخت جگر گئے، ان سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔جو شہید ہوئے، اللہ تعالٰی انہیں شہادت کا درجہ دے۔

سب سے پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔کسی بھی ذمہ دار کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔خود کو وزیراعظم کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔6 بج کر 38 منٹ پر سپارک ہوا ۔6 بج کر 39 منٹ میں مدد طلب کرنے کیلئے ڈاکٹرز بھاگے۔سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ہر چیز واضح ہے،آکسیجن نے شعلہ پکڑا، تمام لائنز میں آگ نظر آ رہی ہے۔
 ائر پورٹ سے سیدھا یہاں آیا ہوں، اب وزیراعظم سے ملنے جا رہا ہوں۔

سیکریٹری صحت سمیت کسی کو بھی لگانا، ہٹانا وزیراعظم کی صوابدید ہے، 26 آگ بجھانے والے آلات استعمال کئے گئے، اڑھائی سو، تین سو کیلئے بنائے گئے پمز میں 8 ہزار مریض آ رہے ہیں.مجھے ایک سال دو ماہ ہوئے، متعدد ہسپتال اور سینکڑوں بیڈز شامل کئے،.بچوں کے چوری ہونے کے واقعات کے بعد دروازے پر گارڈ کھڑا کیا گیا، گارڈ کھڑا کئے جانے کے بعد آمد و رفت محدود کی گئی.

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.