اسلام آباد:وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم کے درخواست گزاروں کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوگیا۔
نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی فنانس سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت جون سے درخواستوں میں 52 فیصد اضافہ ہوا، درخواستیں ایک لا کھ 39 ہزار تک پہنچ گئیں۔
اپنا گھر پروگرام کے تحت جاری قرضوں کی تعداد میں 59 فیصد اضافہ ہوا، زرخیز سکیم کے تحت منظور شدہ فنانسنگ کی حد 7.2 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔
وزیر خزانہ نے فنانسنگ میں حائل رکاوٹوں کو واضح سفارشات کے ساتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔

