• Home  
  • پاکستانی کرکٹرز کی لارڈز میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ تصاویر وائرل
- کھیل

پاکستانی کرکٹرز کی لارڈز میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ تصاویر وائرل

لندن: قومی کرکٹرز کی لارڈز میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔ پاکستان کرکٹرز بشمول کپتان بابر اعظم نے ملک کے لیجنڈ بلے باز انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ تصویر بنوائی جو یہاں کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں رکھی گئی ہے۔ 120 ٹیسٹ، 378 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی […]

پاکستانی کرکٹرز کی لارڈز میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ تصاویر وائرل

لندن: قومی کرکٹرز کی لارڈز میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹرز بشمول کپتان بابر اعظم نے ملک کے لیجنڈ بلے باز انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ تصویر بنوائی جو یہاں کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں رکھی گئی ہے۔

120 ٹیسٹ، 378 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق کپتان انضمام کی تصویر مذکورہ مقام کے پویلین میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے موجود ہے، جو 27 سے 31 اگست تک انگلینڈ اور گرین شرٹس کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

لیڈز میں سیریز کے افتتاحی میچ میں کرشنگ اننگز اور 103 رنز کی شکست سے دوچار ہونے کے بعد مہمانوں نے لارڈز میں اپنا پہلا تربیتی سیشن منعقد کیا اور سائیڈ لائنز پر اپنے ملک کے لیجنڈ کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے ایک لمحہ نکالا۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لیجنڈ بلے باز کے بھتیجے امام الحق اور پاکستان کے کپتان بابر سمیت پانچ پاکستانی کرکٹرز کو تصویر کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید میانداد اور سعید انور کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر اپنے شاندار بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کرنے والے انضمام کو 2019 میں میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کا اعزازی تاحیات رکن نامزد کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں لارڈز کا دوسرا ٹیسٹ قومی ٹیم کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انہیں تین میچوں کی جاری سیریز میں موجود رہنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔

پاکستان نے گزشتہ برسوں میں ہوم آف کرکٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، بالترتیب 2016 اور 2018 میں اپنے حالیہ دو ٹیسٹ جیتے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.