• Home  
  • ستائیس ستمبر کو ہم نظام گرانے آ رہے ہیں، 20 لاکھ لوگ ہوں گے تو یہ تشدد نہیں کر پائیں گے‘
- پاکستان

ستائیس ستمبر کو ہم نظام گرانے آ رہے ہیں، 20 لاکھ لوگ ہوں گے تو یہ تشدد نہیں کر پائیں گے‘

پشاور (25 اگست 2026): معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو ہم نظام گرانے آ رہے ہیں، 20 لاکھ لوگ ہوں گے تو یہ تشدد نہیں کر پائیں گے۔  نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان […]

ستائیس ستمبر کو ہم نظام گرانے آ رہے ہیں، 20 لاکھ لوگ ہوں گے تو یہ تشدد نہیں کر پائیں گے‘

پشاور (25 اگست 2026): معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو ہم نظام گرانے آ رہے ہیں، 20 لاکھ لوگ ہوں گے تو یہ تشدد نہیں کر پائیں گے۔

 نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ حکومت کی بے سکونی آپ کو 27 ستمبر کو نظر آئے گی، خیبر پختونخوا سے 20 لاکھ سے زائد لوگ ہمارے مارچ میں شامل ہوں گے۔

شفیع جان نے عمران خان کو عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہ کرنے پر بھی بات کی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کر کے حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے، ان کی پہلے ہی دن سے فیصلے پر عملدرآمد کی نیت نہیں تھی، مریم نواز کی بھی خواہش تھی کہ اس فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل کو شفا انٹرنیشنل اسپتال میں روکے رکھا اور عمران خان کو پمز لے کر گئے جہاں ان کا صرف بلڈ پریشر چیک اور آنکھ کا ایک ٹیکہ لگایا گیا، پمز اسلام آباد کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے لیکن وہاں کی مشینری ہی خراب تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے سامنے یہ چیزیں رکھیں گے کہ کس طرح فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے یہ لوگ گھر جائیں گے، موجودہ حکومت کی گورننس کا یہ حال ہے کہ عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال لے جانے پر سکیورٹی نہ دے سکے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.