• Home  
  • غیرقانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالوں کیخلاف ایکشن
- پاکستان

غیرقانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالوں کیخلاف ایکشن

لاہور میں غیرقانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالوں کیخلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے کارروائی کی ہے۔ پی ٹی اے زونل آفس لاہور نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ہمراہ فیروزپور روڈ کاہنہ نو میں فرنٹینڈ انٹرنیٹ کے خلاف کارروائی کی اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ فرنٹینڈ انٹرنیٹ بغیر […]

غیرقانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالوں کیخلاف ایکشن

لاہور میں غیرقانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالوں کیخلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے کارروائی کی ہے۔

پی ٹی اے زونل آفس لاہور نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ہمراہ فیروزپور روڈ کاہنہ نو میں فرنٹینڈ انٹرنیٹ کے خلاف کارروائی کی اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

فرنٹینڈ انٹرنیٹ بغیر پی ٹی اے لائسنس کے سروسز فراہم کر رہا تھا۔

مشترکہ کارروائی میں 2 سسکو سوئچز اور 5جی پی اواین او ایل ٹیز قبضے میں لے لیے گئے جب کہ 19پیچ کیبلز، 3کیش میمو بکس اور ایک لیپ ٹاپ بھی ضبط کیا گیا۔

غیرقانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے ایف آئی اے نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی انٹرنیٹ سروسز کیخلاف کارروائیاں ٹیکس چوری اور آمدنی کی غلط رپورٹنگ روکنے کیلئے اہم ہیں، غیرقانونی انٹرنیٹ سروسز کیخلاف کارروائیوں سے قومی خزانے کے تحفظ میں مدد ملے گی، عوام صرف پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ ٹیلی کام آپریٹرز کی خدمات حاصل کریں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.