• Home  
  • فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کی منظوری، نئی سرکاری کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ
- پاکستان

فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کی منظوری، نئی سرکاری کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کی منظوری دے دی گئی۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق بجلی کمپنیوں کی تنظیم نو کے تحت حکومت کی ملکیت میں اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کے نام سے نئی کمپنی قائم کی جائے گی۔زمین اور منتخب اثاثوں سمیت […]

فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کی منظوری، نئی سرکاری کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کی منظوری دے دی گئی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق بجلی کمپنیوں کی تنظیم نو کے تحت حکومت کی ملکیت میں اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کے نام سے نئی کمپنی قائم کی جائے گی۔زمین اور منتخب اثاثوں سمیت ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے واجبات ایس پی وی کے سپرد کیے جائیں گے، جبکہ موجودہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ اور دیگر تمام معاملات کی ذمہ داری متعلقہ ڈسکوز کے پاس رہے گی۔

حکومت کے مطابق ڈسکوز کی تنظیم نو سے قومی خزانے یا حکومت پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا، جبکہ تمام ملازمین کے مفادات کا تحفظ مروجہ قوانین کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔

مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ بجلی کے نرخ نیپرا کے طے شدہ طریقہ کار اور سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت ہی برقرار رہیں گے۔اصلاحاتی عمل کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری لانا ہے، جس سے بجلی کی تقسیم کے معیار، اداروں کی کارکردگی اور صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری آئے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.