• Home  
  • لاہور میں سیف سٹی کی مدد سے بڑی کارروائی، 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ گرفتار
- پاکستان

لاہور میں سیف سٹی کی مدد سے بڑی کارروائی، 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مدد سے قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق چند روز قبل گڑھی شاہو کے علاقے میں ملزمان نے اسلحے کے زور پر ایک شہری سے […]

لاہور میں سیف سٹی کی مدد سے بڑی کارروائی، 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مدد سے قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق چند روز قبل گڑھی شاہو کے علاقے میں ملزمان نے اسلحے کے زور پر ایک شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین لی تھی۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی سیف سٹی کی ورچوئل پٹرولنگ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔سیف سٹی کے جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی کیمروں اور ویڈیو شواہد کی مدد سے ملزمان کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا، جس کے بعد حاصل ہونے والے شواہد اور ضروری معلومات قلعہ گجر سنگھ پولیس کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ سیف سٹی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل، غیر قانونی اسلحہ اور موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.