آٹھ سٹیج اداکاراؤں پر محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے ایک ماہ کی پابندی لگا دی .
پنجاب حکومت کے محکمہ اطلاعات و ثقافت نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس پکار کی مانیٹرنگ رپورٹ پر 8 خواتین فنکاراؤں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ فحش، غیر اخلاقی ڈانس اور نامناسب اشاروں پر فنکاراؤں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔
اداکارہ ماہی راجپوت، حنا شیخ اور ملائکہ شہزادی پر ایک ماہ کی پابندی، مدیحہ خان، مہک نور اور مانو ملتان پر بھی ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رائمہ مہر اور حسنا جٹ بھی ایک ماہ تک تھیٹر پرفارمنس نہیں کرسکیں گی۔
تمام متعلقہ حکام کو پابندی کے حکم پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر پکار مغیث بن عزیز کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اسٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ رپورٹس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں ۔

