• Home  
  • ’مجھے اپنے کیے پر ذرا بھی افسوس نہیں‘ راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی کا دفاع
- شوبز

’مجھے اپنے کیے پر ذرا بھی افسوس نہیں‘ راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی کا دفاع

لاہور(24 اگست 2026): معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی پیش کرنے کے معاملے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔ راحت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین تنقید بھی محبت کے […]

’مجھے اپنے کیے پر ذرا بھی افسوس نہیں‘ راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی کا دفاع

لاہور(24 اگست 2026): معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی پیش کرنے کے معاملے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔

راحت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین تنقید بھی محبت کے اظہار کے طور پر کرتے ہیں، تاہم جو لوگ قوالوں کی روایات سے واقف نہیں ہیں وہ اس معاملے پر بلاوجہ نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی روایت اور ورثے کی بھرپور پیروی کرتے ہیں، اور انہوں نے بھی وہی کیا جو ان کی صدی پرانی خاندانی روایت ہے۔ ہم قوال اسی طرح کرتے ہیں اور مجھے اپنے کیے پر ذرا بھی افسوس نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ قبر کے اندر کھڑے نہیں تھے بلکہ قبر کے کنارے کھڑے ہوکر قوالی پیش کر رہے تھے، اور اس دوران تمام تر احترام کو مکمل طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

راحت فتح علی خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ میرے انداز اور باڈی لینگویج سے دیکھ سکتے تھے کہ میں نے کس قدر احترام کا مظاہرہ کیا۔مجھے یقین نہیں آتا کہ میرے کسی اپنے نے ہی میرے خلاف اتنی باتیں کیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس موقع پر قوالی سے پہلے باقاعدہ قرآن خوانی اور دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس کے بعد قبر کے کنارے بیٹھ کر قوالی پیش کی گئی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.