• Home  
  • پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں، پنجاب بڑا بھائی ہے: عظمیٰ بخاری
- پاکستان

پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں، پنجاب بڑا بھائی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے بڑا بھائی ہونے کے ناطے پنجاب خلوص نیت سے تمام صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے، پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اللہ کا شکر جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کام کا آغاز […]

پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں، پنجاب بڑا بھائی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے بڑا بھائی ہونے کے ناطے پنجاب خلوص نیت سے تمام صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے، پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اللہ کا شکر جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کام کا آغاز کردیا ہے، جناح کارڈیالوجی میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت ہوگا، لاہور کی آبادی کے لحاظ سے پی آئی سی کی گنجائش تیزی سے کم ہو رہی تھی، وزیراعلی پنجاب نے عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جناح کارڈیالوجی ہسپتال قائم کیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہا  کہ وزیراعلیٰ مریم نواز بہت جلد نواز شریف کینسر ہسپتال کا بھی افتتاح کرنے جا رہی ہیں، نواز شریف کینسر ہسپتال ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ہوگا، کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ملک بھر سے آئے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے، پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں، پنجاب بڑا بھائی ہے، اور خلوص نیت سے تمام صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.