کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں نئے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی فائنل کرلیے گئے، نئے چیف آئی ٹی ائندہ ماہ ستمبر سے پی آئی اے جوائن کرلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں انتظامی بہتری اور ری اسٹرکچرنگ کے عمل کے تحت اہم عہدوں پر بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تقرری سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ک پی آئی اے انتظامیہ نے نئے چیف آئی ٹی کا انتخاب فائنل کر لیا ہے، منتخب کیے گئے نئے چیف آئی ٹی آئندہ ماہ ستمبر سے باقاعدہ طور پر قومی ایئرلائن میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
دوسری جانب پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تقرری کا عمل بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سی ای او کے منصب کے لیے کمرشل ایوی ایشن کا وسیع تجربہ رکھنے والے مختلف انڈسٹری ماہرین کے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں اور بہت جلد نئے سی ای او کے نام کا بھی باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

