• Home  
  • پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ڈاکو ’کاکا‘ مارا گیا
- پاکستان

پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ڈاکو ’کاکا‘ مارا گیا

راولپنڈی(21 اگست 2026): تھانہ وارث خان کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ریاست عرف کاکا کے نام سے ہوئی ہے، جو قتل، ڈکیتی، […]

پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ڈاکو ’کاکا‘ مارا گیا

راولپنڈی(21 اگست 2026): تھانہ وارث خان کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ریاست عرف کاکا کے نام سے ہوئی ہے، جو قتل، ڈکیتی، گاڑیوں کی چوری سمیت متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

مذکورہ ملزمان نے چند روز قبل ہی وارث خان کے علاقے میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی بھی کیا تھا۔

پولیس نے ایک گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر اس کے ساتھیوں کی گرفتاری اور لوٹے ہوئے مال کی برآمدگی کے لیے چھاپہ مارا، تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی اور اپنی ہی فائرنگ کی زد میں آکر ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.