اسلام آباد (21 اگست 2026): وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحت مند قرار دیا ہے۔
نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی اور چند گھنٹے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے قیدی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحت مند قرار دیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب اسپتال منتقل کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ پمز اسپتال میں کرایا گیا، جہاں طبی معائنے کے وقت الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی وہاں موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ راستے اور باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی پیدا کردہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ ہوا اور عمران خان کو پمز اسپتال لے جایا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اسپتال میں ماہر امراض چشم، امراض قلب، فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نے عمران خان کا معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قیدی کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے کے دوران موجود رہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو
کچھ مزید تفصیلات:
طبی معائنہ پمز ہسپتال میں کرایا گیا جس میں الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
پی ٹی ائی کے کارکنوں کی طرف سے جو سیکیورٹی کی صورتحال الشفا ہسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی اس کے پیش نظر ان کو پمز ہسپتال لے جایا گیا اور طبی معائنے کے مطابق وہ صحت… https://t.co/soNoD1bmu1
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 21, 2026
قیدی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے کےدوران موجود رہیں۔ قیدی کو آج صبح تقریباً 5 بجے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا.
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پہلے بھی تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جاتی رہی ہیں اور مستقبل میں بھی جب ضرورت پڑے گی، طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

