• Home  
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ
- پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ

صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس لاہور،20اگست: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے […]

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ

صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور،20اگست: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژنز کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز، ایم ڈی واسا لاہور و گوجرانوالہ، چیف انجینئرز اور ایکسیئنز محکمہ آبپاشی نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں دریائی کٹاؤ سے بچاؤ، سیلابی خطرات میں کمی اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شدید گرمی اور خشک سالی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں صورتحال قابو میں ہے، تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو اداروں کو اربوں روپے کی لاگت سے جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ رواں سال بھی اربن فلڈنگ اور دریائی سیلاب کی صورت میں بھرپور انداز میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ آفات سے قبل اور بعد کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کو یقینی بنایا ج

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.