• Home  
  • ریٹیلر ایپ کا اجراء ، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی ، وزیر خزانہ
- ٹیکنالوجی

ریٹیلر ایپ کا اجراء ، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی ، وزیر خزانہ

اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریٹیلر ایپ کا اجراء کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس سکیم کو آسان اور اختیاری بنایا گیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے نفاذ سے معیشت میں شفافیت آئے گی۔ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس […]

ریٹیلر ایپ کا اجراء ، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی

اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریٹیلر ایپ کا اجراء کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس سکیم کو آسان اور اختیاری بنایا گیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے نفاذ سے معیشت میں شفافیت آئے گی۔

نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ سکیم کو بہتر بنانے کے لیے مشاورتی عمل کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ سازی اور ٹیکس پالیسی کی تیاری میں پارلیمنٹ اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔ دکاندار نئی سکیم میں شامل ہو کر اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ جو لوگ سکیم سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے، ان کے خلاف آئندہ ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے، کسی ایک طبقے کو نظرانداز کرکے ملک کا نظام نہیں چل سکتا۔ 25 سے 26 کروڑ آبادی کے ملک کو آسان اور بہتر نظام فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر کاروباری طبقے کو قومی ٹیکس دائرے میں لانا اور ٹیکس نظام میں ہر طبقے کی شمولیت یقینی بنانا ہے۔ ریٹیلر ایپ کے ذریعے ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے ، ریٹیلر ایپ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس نظام کومؤثر بنانے کی کوشش ہے۔ تاجروں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ تاجروں کی مشاورت سے نئی سکیم تیار کی گئی ہے۔ ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ریٹیلر ایپ کے ذریعے دکاندار فائلر بن سکیں گے۔ ریٹیلر سکیم ایپ ان دکانداروں کے لیے بھی ہے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہے۔

بلال اظہر نے کہا کہ ریٹیلر اسکیم ایپ گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی، ستمبرکے پہلے ہفتے تک ریٹیلر سکیم ایپ مقامی زبانوں میں دستیاب ہو گی۔ جس دکان پر گرین پلیٹ آویزاں ہو گی، وہاں ایف بی آر کا افسر داخل نہیں ہو گا۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیا نے کہا کہ ریٹیلر سکیم تاجروں کی آسانی کے لیے لائی گئی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.