راولپنڈی: نورین نیازی کی بھائی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگئی ہے۔
نیوز کے مطابق نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات 5 بج کر 10 منٹ پر کانفرنس روم میں ہوئی ہے جس کا دورانیہ 14 منٹ تھا جبکہ قاسم خان کو جیل کے پارکنگ ایریا میں ہی روک دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عرصے بعد عمران خان کو دیکھ کر نورین نیازی جذباتی ہوگئیں۔
نورین نیازی جیل میں ان سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئیں اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان سے آپ کی ملاقات ہوگئی ہے؟
جواب میں نورین نیازی نے کہا کہ جی ملاقات ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اْج سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹم نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی اور عمران خان کو آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کے ذاتی ڈاکٹر فیصل سلطان اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی ان کے ہمراہ اسپتال میں ہونے کی اجازت دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں ایک دن ان کے اہلخانہ کی ملاقات کرنے کا بھی حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

