• Home  
  • صاف پانی کی دستیابی ہر فرد کا بنیادی حق ،واٹرفلٹریشن پلانٹ پراجیکٹ کی تکمیل بہت ضروری ہے: مریم نواز
- پاکستان

صاف پانی کی دستیابی ہر فرد کا بنیادی حق ،واٹرفلٹریشن پلانٹ پراجیکٹ کی تکمیل بہت ضروری ہے: مریم نواز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صاف پانی کی فراہمی سے متعلق مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس اور واٹر بوٹلنگ پراجیکٹس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی […]

صاف پانی کی دستیابی ہر فرد کا بنیادی حق ،واٹرفلٹریشن پلانٹ پراجیکٹ کی تکمیل بہت ضروری ہے: مریم نواز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صاف پانی کی فراہمی سے متعلق مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس اور واٹر بوٹلنگ پراجیکٹس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مختلف اضلاع میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور سمیت دیگر اضلاع میں منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9 اضلاع میں 2,778 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ راجن پور اور رحیم یار خان میں 702 مقامات میں سے 570 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل کیے جا چکے ہیں۔

اجلاس میں رحیم یار خان، بہاولپور، خوشاب اور ڈیرہ غازی خان میں واٹر بوٹلنگ پراجیکٹس پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بریفنگ کے مطابق ہر واٹر بوٹلنگ پوائنٹ سے روزانہ تقریباً 2,500 بوتلیں صاف پانی عوام کو فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ہر پلانٹ فی گھنٹہ 5 ہزار لیٹر صاف پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پوٹھوہار کے علاقے میں سمال ڈیمز کے ذریعے بھی صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں گے۔

بریفنگ کے مطابق کھارے پانی والے علاقوں میں 95 آر او اور 52 یو ایف پلانٹس لگائے جائیں گے۔ مختلف اضلاع کو کلسٹرز میں تقسیم کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور تکمیل کا عمل جاری ہے۔

کلسٹر ٹو میں ڈیرہ غازی خان اور لیہ، کلسٹر تھری میں کوٹ ادو اور مظفرگڑھ جبکہ کلسٹر فور میں بھکر، میانوالی اور خوشاب شامل ہیں۔

کلسٹر فائیو میں تلہ گنگ اور چکوال کے 1,180 مقامات میں سے 902 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل کیے جا چکے ہیں۔ راولپنڈی، مری، چکوال اور جہلم کے کھارے پانی والے علاقوں میں 231 آر او پلانٹس بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلسٹر 14 میں بہاولپور اور بہاولنگر کے 892 سائٹس میں سے 749 پر کام مکمل ہو چکا ہے۔

چشتیاں، منچن آباد، ہارون آباد اور فورٹ عباس میں 482 سائٹس میں سے 368 مکمل کیے گئے، جبکہ بہاولپور، یزمان، احمد پور اور حاصل پور میں 410 سائٹس میں سے 351 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں 736 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صاف پانی کی دستیابی ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب عوام کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کے لیے منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.