• Home  
  • فیفا کے سی او او کو صدر انفانتینو پر تنقید مہنگی پڑ گئی
- کھیل

فیفا کے سی او او کو صدر انفانتینو پر تنقید مہنگی پڑ گئی

فیفا کے صدر گیانی انفانتینو کے نجی سرمایہ کاروں کے منصوبے پر تنقید کرنے والے فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لیمور کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ فیفا کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فیفا اور کیون لیمور کے درمیان کام کا تعلق 17 اگست 2026 کو ختم ہو گیا […]

فیفا کے سی او او کو صدر انفانتینو پر تنقید مہنگی پڑ گئی

فیفا کے صدر گیانی انفانتینو کے نجی سرمایہ کاروں کے منصوبے پر تنقید کرنے والے فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لیمور کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

فیفا کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فیفا اور کیون لیمور کے درمیان کام کا تعلق 17 اگست 2026 کو ختم ہو گیا ہے۔فرانس سے تعلق رکھنے والے کیون لیمور فیفا کے تیسرے سب سے بڑے عہدے دار تھے انہوں نے نومبر 2024 سے فیفا کے سی او او کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی تھیں۔

وہ فیفا کے ان اعلیٰ ترین حکام میں شامل تھے جنہوں نے مقابلے (بشمول ورلڈ کپ) کے حصص نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کے انفانتینو کے متنازع منصوبے کی کھل کر مخالفت کی تھی۔

کیون لیمور نے اپنے ایک بیان میں اس منصوبے کو ’ایک شخص کا پراجیکٹ‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر اس مؤقف کی پاداش میں ان کی نوکری چلی جاتی ہے تو انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ اس تنازع کے بعد فیفا کے سیکرٹری جنرل میاٹس گرافسٹروم اور چیف آف گلوبل فٹ بال ڈویلپمنٹ آرسین وینگر نے بھی اس منصوبے کو ترک کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

اس پورے تنازع نے 2016 کے بعد پہلی بار صدر گیانی انفانتینو کی پوزیشن کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، جبکہ یوئیفا، کونکاکاف اور ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن نے بھی ایک مشترکہ خط میں واضح کیا ہے کہ فٹ بال کا کھیل کسی ایک فرد کی ملکیت نہیں ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.