• Home  
  • مصطفیٰ کمال کے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا
- صحت

مصطفیٰ کمال کے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا

اسلام آباد (18 اگست 2026): وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انھوں نے بھی ہیپاٹائٹس سی کا ٹیسٹ کروایا تھا، جس کا نتیجہ نیگیٹو آیا ہے، وزارت صحت کے ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی […]

مصطفیٰ کمال کے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا

اسلام آباد (18 اگست 2026): وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انھوں نے بھی ہیپاٹائٹس سی کا ٹیسٹ کروایا تھا، جس کا نتیجہ نیگیٹو آیا ہے، وزارت صحت کے ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازم کی تنخواہ روک لی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ کے لیے 17 پوائنٹس قائم ہیں، نجی اسپتالوں کو بھی اسکریننگ کے لیے کٹس فراہم کی جائیں گی اور ملک بھر میں اسکریننگ کی جائے گی، سرکاری ملازمین کی اسکریننگ کے لیے تمام وزارتوں کو مراسلہ لکھ رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزرا سمیت تمام ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے گا، ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں، پی ایم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت مریض کو 68 ہزار روپے کی دوا مفت ملے گی۔

انھوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ جاری ہے، ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں کی اسکریننگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے، ہر شہری کو اسکریننگ کروانی ہوگی، اسکریننگ کے لیے ادارہ شماریات نے گیجٹ فراہم کر دیے ہیں، اور اسکریننگ کا ریکارڈ نادرا کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر صحت کے مطابق بیرون ملک جانے والوں کے لیے ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ لازمی قرار دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر محفوظ انتقال خون ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کا اہم ذریعہ ہے، شہریوں سے مفت ٹیسٹ کرانے کی درخواست ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.